News Views Events
Apna Watan

بابر اعظم انجرڈ تھے یا خود میچ کھیلنے سے انکار کیا؟ وجہ سامنے آگئی

0

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے تکلیف میں کمی کے بعد دوبارہ نیٹس میں بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔

بابر اعظم بائیں گھٹنے کی تکلیف کے باعث ڈھاکا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے تھے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ٹیم ذرائع کے مطابق بابر نے بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں نیٹس میں بھرپور پریکٹس کی جبکہ ٹیم کے فزیو اور ٹرینر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم نے بغیر کسی دشواری کے وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی لگائی جس کے بعد ان کی اگلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر کی انجری زیادہ سنگین نہیں تھی اور ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں پہلے ٹیسٹ سے آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ بابر اعظم نے خود ٹیم سے باہر رہنے کی درخواست نہیں کی تھی بلکہ فیصلہ مکمل طور پر مینجمنٹ نے کیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم حالیہ دنوں شاندار فارم میں ہیں، انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں 588 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.