News Views Events

یو اے ای کے صدر پاکستان پہنچ گئے ، ایئر پورٹ پر تاریخی استقبال

0

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نورخان ایئربیس پر وزیراعظم اور آرمی چیف نے ان کا شان دار استقبال کیا۔

معزز مہمان کے طیارے نے نورخان ایئر بیس پر لینڈ کیا توپاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے مہمان کو سلامی دی، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

May be an image of dais

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کابینہ کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا، وزرا میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال،عطا تارڑ اور دیگر موجود تھے۔ وزیراعظم نے وزرا کا تعارف بھی کرایا۔

May be an image of one or more people and text that says '(۵) জ GUARO GUACC BATTALION ITAI'

یو اے ای صدر کے ساتھ ان کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پہنچا ہے، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اہم معاشی تجارتی معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔

No photo description available.
اماراتی صدر کا یہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت قرار دیا جا رہا ہے۔ شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالکلکوں کے مابین طویل المدتی برادرانہ و دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ معزز مہمان کی پاکستان آمد کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، قبل ازیں وفاقی داراالحکومت کی انتظامیہ نے آج اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدرکے ہمراہ وزرا اور سینئرحکام پرمشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ اس اہم دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.