بیجنگ (چائنہ ڈیسک) ادیس ابابا میں افریقی یونین کے صدر دفتر میں 2026 کے “چین-افریقہ عوامی تبادلے کے سال ” کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جمعہ کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے تقریب میں صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا اور ایک کلیدی تقریر کی۔وانگ ای نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں فریقوں کے رہنماؤں کی مشترکہ رہنمائی میں چین اور افریقہ کے عوامی تبادلے متحرک اور نتیجہ خیز رہے ہیں اور ان سے بے پناہ توانائی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ چینی اور افریقی عوام قریب تر ہو رہے ہیں، چین-افریقہ تعاون بڑھ رہا ہے اور چین-افریقہ دوستی مزید گہری ہو رہی ہے۔ ہم نے نوجوانوں کے تبادلے پر توجہ مرکوز کی ہے، اور چین اور افریقہ کے نوجوانوں کے تبادلے کے لیے مواصلت کا پل تعمیر کیا ہے۔ وانگ ای نے بتایا کہ 15 افریقی ممالک میں سترہ “لوبان ورکشاپس” قائم کی گئی ہیں، جو افریقی ترقی کے لیے ٹھوس مدد فراہم کرتی ہیں۔ چین نے 30 سے زائد افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ سیاحتی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور “افریقی سیاحت” چین میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔اپنی کلیدی تقریر میں وانگ ای نے چین-افریقہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کی جانب سے چار تجاویز پیش کیں جن میں ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے جدیدیت کو آگے بڑھانے میں شراکت دار بننا، لوگوں کو اولین ترجیح دیتے ہوئے عوام کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنا، باہمی سیکھ اور تبادلے کو برقرار رکھتے ہوئے گورننس کے فعال تبادلے کرنا اور کھلے پن اور جامعیت کی بنیاد پر مشترکہ مستقبل کے ساتھ اچھے شراکت دار بننا شامل ہے ۔
Trending
- دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ، سندھ کی روح، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ
- کینیا کے ایتھلیٹ ایمانوئل وانیونی نے 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش
- پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی
- گلگت بلتستان میں توانائی کا مسئلہ بڑا المیہ ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے پر رمیز راجہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا
- بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم
- کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل سے متعلق پرتگال کے نئے کوچ کا اہم بیان
- لاہور میں کالی گھٹاؤں کا راج، مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار
- پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا