بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں جمی لائی کے کیس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جمی لائی چینی شہری ہے۔ وہ ہانگ کانگ میں چین مخالف اور شر پسندی کے واقعات کا اہم منصوبہ ساز اور شریک ہے ۔ اس کے عمل نے “ایک ملک، دو نظام” کے اصول کو بری طرح متاثر کیا ہے، قومی سلامتی کو سنگین طور پر خطرے میں ڈالا ہے، اور ہانگ کانگ کی خوشحالی، استحکام اور اس کے شہریوں کی فلاح و بہبود کو شدید نقصان پہنچایا ہے، لہذا اسے قانون کے مطابق سخت سزا ملی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ قانون کی حکمرانی کے تحت چلنے والا معاشرہ ہے۔ خصوصی انتظامی علاقے کے عدالتی ادارے قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو قانون کی عملداری کو برقرار رکھتے ہیں اور قومی سلامتی کا تحفظ کرتے ہیں ۔ اداروں کے اقدا مات معقول ،جائز اور درست ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی مرکزی حکومت قومی سلامتی کے تحفظ اور اسے خطرے میں ڈالنے والے مجرموں کو ان کے جرائم کی قانون کے مطابق سزا دینے میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی مضبوط حمایت کرتی ہے۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ