اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے سلامتی کونسل میں سوڈان کے مسئلے پر غور کے دوران کہا کہ سوڈان میں تنازع تقریباً تین سال سے جاری ہے اور چین اپیل کرتا ہے کہ عالمی برادری مندرجہ ذیل “پانچ نکاتی اتفاق رائے” پر عمل کرے تاکہ مشترکہ طور پر سوڈان کے تنازع کا دیرپا اور موثر حل تلاش کیا جا سکے۔ سب سے پہلے، ہمیں فوری جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے پر اتفاق رائے پر قائم رہنا چاہیے۔ بیرونی طاقتوں کو اپنی فوجی حمایت بند کرنی چاہیے۔ دوسرا، ہمیں انسانی بحران کے خاتمے پر اتفاق رائے کو برقرار رکھنا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو اپنی امدادی کوششوں میں اضافہ کرکے عطیات کے اپنے وعدوں کو ذمہ داری سے پورا کرنا چاہیے۔ تیسرا، ہمیں ثالثی اور مفاہمت کے اتفاق رائے کو برقرار رکھنا ہوگا۔ ثالثی کے کسی بھی عمل میں سوڈان کے خدشات کا احترام کرتے ہوئے اس میں متعلقہ فریقین کی موثرشمولیت کو یقینی بنانا چاہیے۔ چوتھا، سوڈانی عوام کی قیادت پر اتفاق رائے کو برقرار رکھنا چاہئے اور متوازی حکومتی اداروں کے قیام جیسے اقدامات کی مخالفت کی جانی چاہیئے جو قومی تقسیم کا باعث بن سکتے ہیں۔ پانچواں، ہمیں ترقی اور سلامتی کے توازن پر اتفاق رائے کو برقرار رکھنا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو اپنی سرمایہ کاری کو ہدفی انداز میں بڑھانا چاہیے تاکہ سوڈان کو ملک کی بتدریج ازسرنو تعمیر و ترقی میں مدد دی جائے۔ فو چھونگ نے کہا کہ سوڈان سمیت دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کا استقبال کر رہے ہیں۔ چین نے ایک بار پھر تنازعے کے تمام فریقوں سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ چین سوڈان میں دیرپا استحکام، ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا۔
Trending
- 2 اگست 2027 کو مکہ اور جدہ میں دن ،رات میں بدل جائے گا ، صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہو گا
- شہدا کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی، فوج کے جوانوں اور اہلخانہ سے معذرت کرتا ہوں، طاہر اشرفی
- غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سکیورٹی کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے ‘ پیاف
- امریکی بحری ناکہ بندی اور ایرانی جوابی کارروائیوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- کوہاٹ میں طوفانی بارش: مکان گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 11 زخمی
- سعودی عرب پر حوثی بیلسٹک میزائل حملے، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت
- ایران میں لاپتا 12 نوجوانوں کا معاملہ، ایف آئی اے نے تحقیقات تیز کر دیں
- اڈیالہ جیل کی لیڈی سائیکالوجسٹ کو سابق قیدی کی جانب سے ہراسانی کا سامنا
- اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
- دپیکا پڈوکون کے ماضی سے متلعق بڑا انکشاف؟ مزمل ابراہیم کے بیان نے ہلچل مچا دی