بیجنگ : چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر اظہارِ خیال کیا۔جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ چین صورتحال کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے مستقل ہمسایہ ہیں اور دونوں چین کے بھی پڑوسی ممالک ہیں۔ بطور ہمسایہ اور دوست، چین کو تنازع کے بڑھنے پر شدید تشویش ہے اور جانی نقصان پر دلی افسوس ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ دور کی جھڑپوں کی شدت ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہے، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا یا مزید بڑھا تو دونوں ممالک کو سنگین نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور دونوں فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں، جلد از جلد جنگ بندی کو یقینی بنائیں اور انسانی جانوں کے ضیاع سے گریز کریں۔ یہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے اور خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی ضروری ہے۔ترجمان کے مطابق چین اپنی سفارتی کاوشوں کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مصالحت میں کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کشیدگی میں کمی اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ چین کی وزارتِ خارجہ اور پاکستان و افغانستان میں چینی سفارت خانے متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہیں اور دونوں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہاں موجود چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ