بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر عسکری حملے کے بارے میں کہا کہ چینی حکومت امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر عسکری کارروائی پر شدید تشویش رکھتی ہے۔ ایران کی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔اتوار کے روز انہوں نے کہا کہ چین فوری طور پر عسکری کارروائی بند کرنے، تناؤ کو مزید بڑھنے سے روکنے، گفت و شنید بحال کرنے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے حالات پر ہنگامی اجلاس کیا۔ چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے اجلاس میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں عسکری کارروائی کی، جس سے خطے کی صورتحال اچانک بگڑ ی ، چین اس پر گہری تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ یہ کہتا رہا ہے کہ تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پابندی کرنی چاہیے ۔ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی دینے کی چین مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ فو چھونگ نےکہا کہ چین کو انتہائی افسوس ہے کہ تصادم کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عام شہری زخمی اور ہلاک ہو ئے ہیں ۔ طاقت کا استعمال بین الاقوامی تنازعات حل کرنے کا درست طریقہ نہیں، یہ صرف نفرت اور تنازعات کو بڑھاتی ہے۔ متعلقہ فریقوں کو تنازعات کے حل کے لئے جلد از جلد گفت و شنید بحال کرنی چاہیے، اور مسائل کو سیاسی حل کے درست راستے پر لانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام جلد از جلد بحال کرنے کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر