بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دعوت پر قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔بدھ کے روز محمد بن عبدالرحمن الثانی نے علاقائی صورتحال اور قطر کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر کو اپنا ضروری دفاع کا حق استعمال کرنا پڑا اور ساتھ ہی سفارتی کوششوں میں بھی اضافہ کرنا پڑا تاکہ بحران کو خطے میں پھیلنے اور بڑھنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے چین کے منصفانہ موقف اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ چین جنگ بندی میں مزید موثر کردار ادا کرے گا۔وانگ ای نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف طاقت کا استعمال یقینی طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی، چین حملوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے بھی مخالف ہے اور عام شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر اندھا دھند حملوں کی مذمت کرتا ہے ۔ و انگ ای کا کہنا تھا کہ خلیجی عرب ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ چین فوری جنگ بندی اور سیاسی حل کی تلاش کا مطالبہ کرتا ہے اور خلیجی ممالک کی حمایت کرتا ہے کہ وہ خطے کا مستقبل اپنے ہاتھوں میں لیں۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین صورتحال کو بہتر کرنے میں اور امن کی بحالی کے لیے اپنے طریقوں سے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
Trending
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 841 پوائنٹس کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کا اضافہ ہوگیا
- محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کیخلاف درخواست مسترد
- ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں جمع تفصیلات سامنے آ گئیں
- آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
- ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: میزبان بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی
- مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، کونسی چیز سب سے زیادہ مہنگی ہوئی؟
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی