بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دعوت پر پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔بدھ کے روز اسحاق ڈار نے ایران کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے موقف کی وضاحت کی اور تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور موجودہ بحران کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی۔وانگ ای نے کہا کہ چارموسموں کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داروں کی حیثیت سے، چین اور پاکستان کے درمیان اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر رابطے اورمصالحت کی روایت دیرینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے فوری طور پر ایران کی صورتحال پر اپنے مضبوط موقف کا اظہار کیا جس سے ذمہ دارانہ رویے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کو فوجی کارروائیاں بند کرنا ہوں گی ۔ساتھ ہی ہم خلیجی ممالک پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں اور شہری تنصیبات اور بے گناہ شہریوں پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین علاقائی صورتحال میں بہتری کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتا ہے اور پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی اور دوطرفہ مصالحت اور تعاون برقرار رکھنے، پاکستان کے تعمیری کردار ادا کرنے میں حمایت جاری رکھنے اور خطے میں جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔ فریقین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور اس وقت افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے دورہ کر رہے ہیں ۔ اس وقت سب سے ضروری کام جنگ کو بڑھنے سے روکنا اور جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ پاکستان پوری قوت سے پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بناتا رہے گا۔
Trending
- ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
- کامن ویلتھ گیمز 2026: میڈلز ٹیبل پر آسٹریلیا کی حکمرانی، کئی تاریخی ریکارڈز قائم
- کنگنا رناوت نے جین زی کو ’جنریشن گٹر‘ کہنے کے چند دن بعد ’ہیپی فرینڈشپ ڈے‘ وش کر دیا
- گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
- گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل؛ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور
- شاہین شاہ آفریدی لنکا پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے
- ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘، ٹام ہالینڈ کی شاندار واپسی، باکس آفس پر سپر ہیرو کا راج برقرار
- سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مزید بڑھ گئیں
- پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا
- انگلش فٹبالر جوڈ بیلنگھم کی پاکستانی اسپنر عثمان طارق کیخلاف بیٹنگ، ویڈیو وائرل
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔