وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے صاحبزادہ عتیق لیاقت گھمن کی ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین سے ممبر سرمایہ کاری بورڈ پنجاب صاحبزادہ عتیق لیاقت گھمن کی ملاقات
اسلام آباد(نمائندہ اپنا وطن ) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ و وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین سے ترجمان ق لیگ صاحبزادہ عتیق لیاقت گھمن نے چوہدری شجاعت حسین ہاوس اسلام آباد پر وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔۔
اس موقع پر صاحبزادہ عتیق گھمن نے اورسیزز پاکستانیوں کے لیے سہولیات کی بہتری اور مسائل کے موثر انداز میں حل کرنے پر چوہدری سالک حسین کی خدمات کو سراہا۔۔۔