بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “چائنا ان اسپرنگ ٹائم”: چین کی ترقی، دنیا کے لیے مواقع” کے عنوان سے عالمی مکالمے کی تقاریب جمہوریہ چیک اور مالدووا سمیت مختلف ممالک میں منعقد ہوئیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ان تقاریب سے ویڈیو خطاب کیا۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے حالیہ “دو اجلاسوں”کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ اعلیٰ سطح کے کھلےپن کے عمل کو وسعت دی جائے، بڑے پیمانے پر عالمی منڈیوں کو تلاش کیا جائے اور انٹرنیشنل اکنامک سائیکل سے بہتر انداز میں مربوط تعلق قائم کیا جائے ۔ یہ ایک بار پھر اس پختہ عزم کا اظہار ہے کہ “چین کے دروازے دنیا کے لئے مزید کھلتے رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اپنی عالمی معیار کی مربوط ابلاغی صلاحیتوں، تکنیکی اختراع اور میڈیا وسائل کے فوائد کو بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے تاکہ چینی طرز کی جدید کاری کے ثمرات سے دنیا کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے، اور عالمی دوستوں کے ساتھ مل کر انسانی تہذیب کا ایک ایسا نیا نقشہ تیار کیا جا سکے جس میں تمام تہذیبیں اپنی اپنی انفرادی خوبصورتی کے ساتھ مل جل کر ایک پرامن اور خوبصورت دنیا کی تخلیق کریں۔” چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” کے عنوان سے عالمی مکالمے کی تقاریب حال ہی میں جرمنی، اٹلی، بلغاریہ، فن لینڈ، پولینڈ، اور برازیل سمیت کئی یورپی اور لاطینی امریکی ممالک میں بھی منعقد ہوئی ہیں۔
Trending
- ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کیلیے جدید سیکیورٹی نظام ناگزیر
- آزاد کشمیر کے عوام حق ملکیت اور حق حکمرانی مانگ رہے ہیں، شازیہ مری
- ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں پاکستانی باپ بیٹی نے تاریخ رقم کر دی
- رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
- ایئر انڈس نے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا
- بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، خواجہ آصف
- عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
- لاہور میں ٹک ٹاکر رجب بٹ پر ایک اور مقدمہ درج، فائرنگ اور تشدد کے الزامات
- آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی دھمکی، وزیر پیٹرولیم اور مالکان کے مذاکرات کل ہوں گے
- آزاد کشمیر الیکشن، پولنگ بیگز برآمد ہونے پر رانا ثناء اللہ نے بڑا مطالبہ کر دیا