بیجنگ :بواؤ فورم فار ایشیا 2026 کا سالانہ اجلاس چین کے صوبہ ہائی نان کے ساحلی قصبے بواؤ میں منعقد ہوا ۔ فورم کے دوران، پاکستان کے سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سی ایم جی کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بواؤ فورم فار ایشیا نے گلوبل ساؤتھ ممالک کے بیانیے کو مضبوط کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ بوآؤ فورم فار ایشیا کے قیام کے گزشتہ 25 سالوں میں اس فورم نے مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے فکری مدد فراہم کی ہے۔ ساتھ ہی یہ فورم مسلسل ترقی کرتے ہوئے مزید ذمہ دارانہ انداز میں عالمی امور میں زیادہ وسیع پیمانے پر کردار ادا کر رہا ہے۔سابق پاکستانی وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ چین نے مشکل سے خوشحالی حاصل کی ہے، ملک میں مطلق غربت کو ختم کیا ہے، انسانی سماجی ترقی کی مثال قائم کی ہے، اور اپنے قریب ،دور اور ممکنہ شراکت داروں کے لیے قابل تقلید تجربہ فراہم کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بوآؤ فورم فار ایشیا مختلف ممالک اور مختلف تہذیبوں کے درمیان فائدہ مند تعاون کی قیادت اور اس کے فروغ کے لیے کام کرتا رہا ہے اور عالمی امور میں اپنا مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔سی ایم جی کو دیے گئے اس انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورت حال غیر مستحکم ہے اور ماحولیاتی بحران کے باعث توانائی کی تبدیلی کے پس منظر میں، بوآؤ فورم فار ایشیا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی تعاون کے طریقوں پر غور کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ