تہران :ایرانی ہلالِ احمر کے حکام نے بتایا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، جس میں تعلیمی، طبی اور امدادی ادارے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک ایران میں مجموعی طور پر 22 ہزار 810 تجارتی مراکز متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 322 طبی و صحت مراکز، 763 اسکول، 18 سائنسی و جامعاتی ادارے اور 20 ہلالِ احمر مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامی امدادی وسائل بھی متاثر ہوئے، جن میں 3 ہیلی کاپٹر، 46 ایمبولینسیں اور 48 امدادی گاڑیاں شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں 4 ہلالِ احمر کے امدادی کارکن اور 2 حاملہ خواتین جاں بحق ہوئیں، جبکہ 18 امدادی اہلکار زخمی ہوئے۔ طبی عملے میں بھی 24 افراد کی ہلاکت اور 116 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق حملوں سے خوزستان صوبہ میں پیٹروکیمیکل تنصیبات، شلمچہ سرحدی گزرگاہ، شہید بہشتی یونیورسٹی کی سائنسی تجربہ گاہیں اور شہری رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
Trending
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت
- چینی صدر برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے
- چین 2027 میں برکس کی صدارت سنبھالے گا