News Views Events

علی ظفرسکو رہجانہ ادا کرنے کے عدالتی حکم کے بعد میشا شفیع بول پڑیں

0

(پی این پی)  ہراسانی کے بعد عدالت سے ہتک عزت کے ہرجانے کی ادائیگی کا فیصلہ صادر ہونے کے بعد دوہرے صدمے سے دوچار  ایکٹر  اور سنگر میشا شفیع نے انسٹا گرام پر دکھ اور  بحالی کے عزم کی ملی جلی کیفیات کا اظہار کرتے خیالات انسٹٹا گرام پر شئیر  کر دیئے۔

کئی سال سے ہراسانی کے نفسیاتی اور سوشل اثرات سے نکلنے کی جدوجہد کر رہی میشا شفیع نے انسٹاگرام پر متعدد سٹوریز شیئر کی ہیں،ان اسٹوریز میں  میشا نے خواتین کے بااختیار ہونے سے متعلق اپنے احساسات کے اظہار کے لئے شاعری کا سہارا لیا۔

میشا نے کہا کہ میں اپنے کام کے ذریعے خود کو سنبھالوں گی، میں ایک صدمے سے گزری ہوں اور اب شفا  (healing)  کی جانب بڑھ رہی ہوں، اب بھی مضبوطی سے کھڑی ہیں اور اپنی توجہ صحت یابی کے عمل پر مرکوز رکھوں  گی،  میشا نے کہا مین کم از کم اپنی  اپنی آواز اٹھانے کو اپنی کامیابی  سمجھتی ہوں۔
واضح رہے کہ میشا شفیع اور علی ظفر  آٹھ سال پہلے ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس کام کے دوران میشا کو برے تجربات ہوئے۔ انہوں نے عام پاکستانی عورتوں کی طرح خاموش ہو جانے کی بجائے شکایت کرنے کا دلیرانہ فیصلہ کیا تھا۔ 

8 سال قبل میشا شفیع نے علی ظفر  کے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کی تھی لیکن بدقسمتی سے عدالت نے "ثبوت” دستیاب کرنے مین ناکامی کی بنیاد پر میشا شفیع کی شکایت کو خارج کر دیا تھا۔ میشا خود کے ساتھ کئے گئے ہراسانی پر مبنی سلوک کو عدالت میں ثابت  کرنے میں ناکام رہیں تو  ہراساں کرنے کے ملزم علی ظفر نے الٹا میشا پر ہی ہتک عزت کے زر تلافی کا دعویٰ دائر کر دیا اور عدالت نے علی ظفر کو پچاس لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ 

اب میشا دوہرے صدمے سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکنامک گروتھ 3.89فیصد ہوگئی

عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جنسی ہراسانی سے بچانے کے لئے قانون کو کسی حد تک مؤثر بن چکے ہیں لیکن تحقیقات کرنے والے اداروں کے اہلکار، عدالتیں، میڈیا کے بیشتر کارکن اب تک ہراسانی کا نشانہ بننے والوں  کے متعلق ضروری حساسیت سے محروم ہیں جس کی وجہ عمومی سماجی رجحانات کے ساتھ  ہراسانی کے پیچیدہ روئیوں کو سمجھنے کے لئے  ضروری علم  اور تحقیقی مہارتوں کی کمی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شوکت علی؛صدائے پنجاب کوخاموش ہوئے پانچ برس بیت گئے



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.