بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ میں ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا کہ لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔یہ بیان اس پس منظر میں سامنے آیا جب اسرائیل نے لبنان پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے۔چینی ترجمان نے متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کریں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔دوسری جانب پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھی جاری بیان میں اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جاری حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل کے اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور یہ بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
Trending
- میشا شفیع پر ہتک عزت کیس میں پچاس لاکھ ہرجانے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا
- وزیراعظم سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری وفد کی ملاقات، معاشی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- پنجاب میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا فیصلہ
- پہلا پریکٹس میچ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹس میں شکست دیدی
- فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کو ہتکِ عزت کیس میں 30 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
- برآمد شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان، حکومت نے آٹو پالیسی منظوری تیار کرلی
- پی ٹی اے نے تمام لائسنس ہولڈرز کیلیے ضوابط جاری کردیے
- لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے متعلق بابر اعظم کا اہم بیان
- زید علی کی ٹک ٹاک لائیو سیشن میں رجب بٹ پر سخت تنقید
- پاک-افریقہ اقتصادی کونسل؛ افریقہ انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم متعارف کروانے کا فیصلہ