بیجنگ :چین کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مارچ میں کنزیومر پرائس انڈیکس( سی پی آئی ) میں ماہانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد کی کمی آئی جبکہ سال بہ سال 1.0 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی اجناس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے اور کچھ گھریلو صنعتوں میں طلب اور رسد میں بہتری جیسے عوامل کے باعث، پروڈیوسر پرائس انڈیکس( پی پی آئی) میں ماہ بہ ماہ 1.0 فیصد اور سال بہ سال 0.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ قومی پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر مسلسل چھ مہینوں سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ اضافہ فروری کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹ زیادہ تھا، جوگزشتہ 48 مہینوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔ بین الاقوامی خام تیل سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی بدولت، تیل سے متعلقہ صنعتوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ان میں تیل اورقدرتی گیس نکالنے کی صنعت، تیل، کوئلہ اور دیگر ایندھن کی پروسیسنگ کی صنعت، اور کیمیائی خام مال اور کیمیائی مصنوعات کی تیاری کی صنعت میں قیمتوں کے اندر فروری کے مقابلے میں بالترتیب 10.7، 5.4 اور 2.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ ماہانہ بنیادوں پر پی پی آئی میں اضافے کی اہم وجہ ہے۔
Trending
- سلمان خان ہمیشہ اپنے ہاتھ میں یہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
- حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
- توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
- پاکستانی بیٹنگ لائن کی بدترین کارکردگی، تماشائی کا انوکھا چیلنج توجہ کا مرکز بن گیا
- رنویر و دیپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہ
- پی ٹی آئی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال، ارکان اسمبلی کو فنڈز جمع کرنے کی ہدایت
- قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق سامنے آگیا
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف
- منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ