بیجنگ :چین کی گو من دانگ پارٹی کی چیئرپرسن زنگ لی ون کی قیادت میں گو من دانگ پارٹی کے وفد نے شنگھائی کے متعدد مقامات کا دورہ کیا۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شنگھائی ایئرکرافٹ ڈیزائن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں وفد کو چین میں تیار کردہ کمرشل طیاروں کی ترقی کے سفر سے آگاہ کیا گیا، اور انہوں نے C909 ، C919 اور C929 طیاروں کے نمائشی نمونوں کا عملی تجربہ بھی کیا۔ زنگ لی ون اور ان کے وفد نے یانگ شان بندرگاہ کے چوتھے مرحلے کے خودکار ٹرمینل کے آپریشن کا مشاہدہ کیا، اور مین لینڈ کی صنعتی ٹیکنالوجی کی ترقی اور کم کاربن منتقلی کی کامیابیوں کو سراہا۔ شنگھائی کے دورے کے دوران انھوں نے ایک مطالعاتی کلب کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا اور دونوں کناروں کے نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ زنگ لی ون نے کہا کہ مین لینڈ میں دوستانہ، متنوع اور بھرپور ماحول تائیوان کے ہم وطنوں کے لیے ترقی کا وسیع تر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کے ذریعے دو طرفہ تعلقات میں خیر سگالی کو فروغ ملے گا اور دونوں اطراف کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوگا۔
Trending
- پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں تاریخی اضافہ
- پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی وسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہے، احسن اقبال
- وزیر داخلہ، پی سی بی کا چیئرمین کیوں ہے؟ اے این پی کا سینیٹ کمیٹی میں اعتراض
- سلمان خان ہمیشہ اپنے ہاتھ میں یہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
- حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
- توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
- پاکستانی بیٹنگ لائن کی بدترین کارکردگی، تماشائی کا انوکھا چیلنج توجہ کا مرکز بن گیا
- رنویر و دیپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہ
- پی ٹی آئی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال، ارکان اسمبلی کو فنڈز جمع کرنے کی ہدایت