بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ویتنام کے صدر تولام کے ساتھ ” ریڈ اسٹڈی ٹور ” میں شریک چین اور ویتنام کے نوجوان نمائندوں سے ملاقات کی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ نوجوان سماجی ترقی و پیش رفت کو آگے بڑھانے کی زبردست طاقت ہیں، اور یہ چین اور ویتنام کے درمیان دوستی کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ہمارے جانشین بھی ہیں۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر نوجوانوں کے لئے تین امیدوں کا اظہار کیا ۔ پہلی یہ کہ دونوں ممالک کے نوجوان باہمی گہری دوستی کو مزید مضبوط کریں گے ۔ دوسری یہ کہ نوجوان ذمہ داری اٹھائیں گے اور اپنی توانائی اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے جدت، کھلے پن، تعاون اور باہمی فائدے کی ایک نئی لہر پیدا کریں گے اور تیسری یہ ہے کہ نوجوان انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں پیش پیش رہیں گے اور انسانیت کی ترقی کے لئے اپنا حصہ ڈالیں گے۔ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اپریل 2025 میں ویتنام کے دورے کے دوران صدر تولام کے ساتھ ” ریڈ اسٹڈی ٹور” کی سرگرمی کا مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا ۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن