ورن دھون اپنی نئی فلم کے ٹیزر کے باعث مشکل میں پھنس گئے
بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی نئی فلم ’ہے جوانی تو عشق تو ہونا ہے‘ کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔
بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار ڈیوڈ دھون جو گووندا، سنجے دت اور امیتابھ بچن کے ساتھ درجنوں ہٹ فلمیں انڈسٹری کو دے چکے ہیں، اس وقت اپنے بیٹے ڈیوڈ دھون کے ساتھ نئے فلم کی شوٹنگ مکمل کرچکے ہیں۔
فلم کے فرسٹ لک ٹیزر منگل کے روز جاری کیا گیا، جس نے اے آئی سے بنائے گئے بچوں کے غیر معمولی آغاز کی وجہ سے فوری توجہ حاصل کی۔
ٹیزر کا آغاز دو بچوں کے درمیان مزاحیہ گفتگو سے ہوتا ہے، جہاں وہ اپنے والدین کے بارے میں ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے ہیں۔
بعد میں ٹیزر میں مرکزی کردار سامنے آتے ہیں، جہاں پوجا ہیگڑے اور مرنال ٹھاکر کے ساتھ ورون دھون کو ایک لو ٹرائینگل میں دکھایا گیا ہے۔
اد رہے کہ اس فلم میں ورون دھون کے ساتھ مرنال ٹھاکر اور پوچا ہیکڈے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
تاہم، ورون دھون کو سوشل میڈیا انفلوئنسر سمرن بھٹ کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے الزام لگایا کہ وہ تشہیر کے لیے جعلی ریویوز کرواتے ہیں۔
راجیو چوک میٹرو پر پیش آنے والے ایک واقعے کو بیان کرتے ہوئے انفلوئنسر نے دعویٰ کیا کہ انہیں اور ان کی دوست کو اسکرپٹڈ ریویو دینے کے لیے کہا گیا۔
انہوں نے بتایا ’دو لوگوں نے ہمیں روکا اور کہا کہ ورون دھون کی فلم کا ٹیزر ریلیز ہوا ہے۔، انہوں نے پوچھا کہ کیا ہم اس کا ریویو دے سکتے ہیں جس پر میں نے کہا کہ میں نے ابھی تک نہیں دیکھا، مگر انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں، ہم آپ کو بتا دیں گے کیا کہنا ہے۔
سمِرن کے مطابق، جب انہوں نے جعلی ریویو دینے سے انکار کیا تو خاتون انہیں ویڈیو دکھانے پر بضد رہی۔
انفلوئنسر کے ان دعوؤں پر انٹرنیٹ صارفین منقسم دکھائی دیے، جب کہ ناقدین ورون دھون کی مقبولیت حاصل کرنے کی کوششوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
اداکار نے خود بھی ویڈیو کے نیچے کمنٹ کرتے ہوئے سمِرن پر الزام لگایا کہ وہ صرف لائکس اور ویوز کے لیے یہ سب کر رہی ہیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
پی این پی