News Views Events
Apna Watan

پاکستان فٹبال میں ایک اور نئی تاریخ رقم

0

پاکستان فٹبال میں ایک اور تاریخ رقم ہوگئی، انڈر 16 ٹیم پہلی بار یوئیفا ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ کھیلنے قازقستان روانہ ہوگئی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ یوئیفا ایونٹ میں شرکت ایک بڑا بریک تھرو ہے، یہ پاکستان فٹبال کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں، ایسے ایونٹس سیکھنے کے بہترین پلیٹ فارم ہیں۔

یوئیفا ٹورنامنٹ 24 سے 30 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا پہلا میچ 25اپریل کو قازقستان سے ہوگا جبکہ 27 اپریل کو روس اور 30 اپریل کو آذربائیجان سے مقابلہ ہوگا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.