بیجنگ: چھیو شی میگزین کے یکم مئی کو شائع ہونے والے نویں شمارے میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جائے گا۔ مضمون کا عنوان ہے”سی پی سی کی بیسویں سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کو گہرائی سے سمجھنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے صوبائی اور وزارتی سطح کے رہنماؤں کے خصوصی سیمینار سے خطاب”۔مضمون میں سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کے مطالعے اور اس پر مؤثر عمل درآمد کو مزید آگے بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے مؤثر آغاز کے لیے تمام شعبوں میں بہتری لانا ناگزیر ہے۔مضمون میں واضح کیا گیا ہے کہ پانچ سالہ منصوبوں کی تیاری اور ان پر عمل درآمد پارٹی کی حکمرانی اور ریاستی نظم و نسق کا ایک اہم تجربہ ہے، جبکہ یہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کا ایک نمایاں سیاسی فائدہ بھی ہے۔سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس نے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے اسٹریٹجک اہداف اور سمت کا تعین کیا ہے، جنہیں جامع، گہرے اور درست انداز میں سمجھنا نہایت ضروری ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران جدید صنعتی نظام کی تعمیر اور صنعتی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی ایک اہم اسٹریٹجک مشن ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے اندرونی معاشی گردش کو بنیادی حیثیت دینا ہوگی، جبکہ کھپت اور سرمایہ کاری، طلب اور رسد کے باہمی توازن کو مؤثر انداز میں برقرار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کے مجموعی نظام کی کارکردگی اور معیار کو بہتر بنایا جائے تاکہ اندرونی طلب کو معاشی ترقی کی بنیادی محرک قوت بنایا جا سکے۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی اور سماجی ترقی ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اور انہیں ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔ شی جن پھنگ نے سائنسی، جمہوری اور قانونی بنیادوں پر فیصلے کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی اور علاقائی سطح پر "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے”کے خاکوں اور خصوصی منصوبہ جات کی تیاری نہایت سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ کی جانی چاہیے۔
Trending
- جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی، بجلی کی قیمتوں اور سولر پالسی کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان
- پاکستانی مندوبین کی دورہ چین میں ٹیکنالوجی اور زراعت میں ممکنہ تعاون پر نظریں مرکوز
- چینی صدر کا یومِ مزدور کے موقع پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کی تلقین
- تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جمعے کو قیمتوں کا دوبارہ تعین کریں گے، وزیر اعظم
- ملائیشیا میں "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی جلد پنجم کے انگریزی ایڈیشن کی قارئین مجلس تقریب کا انعقاد
- چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم قوانین کی منظوری اور تقرریاں
- چینی صدر کے اہم مضمون کی چھیو شی میگزین میں اشاعت
- چینی صدر کا بنیادی تحقیق کی مضبوطی سے سائنسی طاقت کی بنیاد کو مستحکم کرنے پر زور
- متعدد ممالک کے ذرائع ابلاغ کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اہمیت کو ازسرِ نو سمجھنے پر زور
- چین اور آسٹریلیا کے درمیان سفارتی اور اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد