News Views Events
Apna Watan

ایران امریکا مذاکرات کا اہم ہفتہ شروع، سفارتی راہ ہموار

0


اسلام آباد:

ایران امریکا مذاکرات کا اہم ہفتہ شروع ہو رہا اورسفارتی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ صرف آبنائے ہرمز پر تعطل ہی نہیں ہے جو سفارت کاری کو مشکل بنا رہا تھا بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’ ٹروتھ سوشل ‘‘ پر مسلسل بیانات اور انٹرویوز نے  بھی معاملے کو مزید پیچیدہ کردیا تھا۔ 

ماضی میں کئی مواقع پر جب حالات سازگار سمت میں جا رہے تھے ٹرمپ کے بیانات نے ماحول کو خراب کردیا۔

ایرانی حکام نے اب واضح کر دیا ہے کہ اگر سفارت کاری کو کوئی موقع ملنا ہے تو ٹرمپ کو خاموش رہنے کی ضرورت ہے۔

اگرچہ ایران امریکہ تنازع اب بھی دنیا کو مسلسل بے چین کیے ہوئے ہے ، تاہم ٹرمپ کے نقطہ نظر میں ایک واضح تبدیلی نظر   آئی ہے۔ 

فریقین کے درمیان پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔  امریکہ نے ابتدائی تجویز کو مسترد کر دیا اور فی الحال ایک نظر ثانی شدہ منصوبے کا جائزہ لے رہا ہے۔

اہم بات یہ  ہے کہ اگرچہ ٹرمپ نے بیان دینا بند نہیں کیا ہے لیکن ان کا لہجہ اور انداز پہلے سے کہیں زیادہ نرم ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ٹرمپ اب معاونین کے مشورے کی وجہ سے اپنے الفاظ کا انتخاب احتیاط سے کر رہے ہیں یا  انہیں خود اس بات کا احساس ہوگیا ہے۔ 

تجزیہ  کاروں کے مطابق یہ تبدیلی ظاہر کرتی ہے کہ اختلافات کے باوجود بیک چینل ڈپلومیسی آگے بڑھ رہی ہے۔ 

ان کوششوں سے واقف افراد کا خیال ہے کہ آنے والا ہفتہ سفارتی اقدامات کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.