بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چینی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان اس ماہ ہونے والی ملاقات کے موقع پر امور تائیوان پر چین کی تشویش کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تائیوان کے امور چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہیں اور چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں کے ساتھ ساتھ تائیوان کے امور پر امریکی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل پیرا ہونا ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جسے امریکہ کو پورا کرنا چاہئے اور یہ چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کے لئے ضروری شرط ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی وحدت اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کا عزم غیر متزلزل ہے۔ تائیوان کے علیحدگی پسندوں کی سرگرمیاں آبنائے تائیوان کے امن سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے “تائیوان کی علیحدگی” کی سوچ کی واضح مخالفت کی ضرورت ہے۔
Trending
- فیلڈ مارشل سے فرانس کے سیکریٹری دفاع کی ملاقات، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کا اضافہ
- صنعتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، چینی صدر
- چین کے نائب صدرہان ژینگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس کی عام بحث میں شرکت کریں گے
- ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت غیر ملکی رہنما اڑتالیسویں ورلڈ سکلز مقابلوں اور پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کریں گے
- چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ کی نوجوان پرچم بردار ٹیموں کے وفد سے ملاقات
- پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوگئی
- ایشین گیمز: سلمان مرزا قومی اسکواڈ سے باہر، محمد وسیم جونیئر شامل
- اسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔