بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں اسٹیو ڈائنز کی قیادت میں امریکی کانگریس کے سینیٹرز کے ایک وفد سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ کی کانگریس کی دو سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز کا پہلا دورہ چین ہے جو اہم علامتی اہمیت رکھتاہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وفد کے ارکان اس دورے کے ذریعے چین کے نئے ترقیاتی حالات کا مشاہدہ کریں گے ، تعلقات کے نئے پل قائم کریں گے ، تعاون کے نئے شعبے دریافت کریں گے اور چین- امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی میں نئی توانائی کا اضافہ کریں گے ۔وانگ ای نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہیں اور عالمی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔ ایک سال سے زائد عرصے میں صدر شی جن پھنگ اور صدر ٹرمپ نے ملاقاتوں اور فون کالز کا سلسلہ قائم رکھا ہے ۔ چین امریکہ کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے سربراہان کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے، تاکہ چین-امریکہ تعلقات مستحکم اور بہتر ہو ں اور دونوں ممالک سمیت پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہوں ۔وانگ ای نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ امریکہ چین کو معروضی طور پر دیکھے گا ، چین کے بارے میں معقول ادراک حاصل کرے گا ، چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرے گا ، اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالے گا اور دونوں ممالک اور دنیا کے لیے فائدہ مند اقدامات کرے گا ، تاکہ دنیا کو مزید مثبت اور تعمیری پیغامات دیےجا سکیں۔
Trending
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کا اضافہ
- صنعتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، چینی صدر
- چین کے نائب صدرہان ژینگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس کی عام بحث میں شرکت کریں گے
- ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت غیر ملکی رہنما اڑتالیسویں ورلڈ سکلز مقابلوں اور پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کریں گے
- چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ کی نوجوان پرچم بردار ٹیموں کے وفد سے ملاقات
- پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوگئی
- ایشین گیمز: سلمان مرزا قومی اسکواڈ سے باہر، محمد وسیم جونیئر شامل
- اسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ
- نیپال کے لیے تیار کردہ “ما زو”کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے