بیجنگ:پاکستان کے قومی اعزازات کی تقریب بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز چینی شخصیات کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازنا تھا، جنہوں نے پاک-چین “آہنی دوستی” کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ تقریب پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی، جس میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے متعلقہ چینی شخصیات کو تمغے پیش کیے اور ان کی انتھک محنت اور غیر معمولی خدمات کو سراہا۔
اپنے خطاب میں خلیل ہاشمی نے کہا کہ اعزاز حاصل کرنے والی یہ شخصیات میڈیا، جوہری توانائی، تعلیم، سائنسی تحقیق اور دیگر اہم شعبوں سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، اور یہ اعزازات نہ صرف ان شخصیات کی انفرادی کامیابیوں کا اعتراف ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعاون، مشترکہ مفادات اور عوامی روابط کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز یافتہ چینی شخصیات نے چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ میں اپنے تجربات اور مشاہدات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے پیشہ ورانہ شعبوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان روابط، تبادلوں اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے کے لیے عملی کردار ادا کیا۔
اس تقریب نے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور قربت کے جذبات کو مزید مضبوط کیا بلکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین ۔ پاک سفارتی تعلقات کے 75 برس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون، عوامی روابط اور اسٹریٹجک شراکت داری کی وسعت میں اضافہ ہوا ہے۔
Trending
- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرادی
- پنکی کو کہاں سے گرفتار کیا؟ لاپتا ہونے کی درخواست کہاں دی گئی؟ وکیل نے بتا دیا
- پاکستان کے قومی اعزازات کی تقریب کا بیجنگ میں انعقاد
- پاکستان کے پہلے” پانڈا بانڈز” کے اجراء کی تقریب کا بیجنگ میں انعقاد
- چینی کاروباری وفد کی وزیرِ اعظم سے ملاقات
- ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا عالمی دن پر نایاب جنگلی حیات کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار
- آمدن سے زائد اثاثے، ایف بی آر کو سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کا اختیار دیے جانے کا امکان
- انسٹیٹیوٹ آف ڈیجیٹل ایکسلینس اور انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کون سی سہولیات فراہم کرے گا؟
- سونا سستا ہوگیا؛ عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- ڈپٹی کمشنر نے لڑکی کا نمبر دیا اور ملنے کو کہا، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا انکشاف
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔