بیجنگ : (چائنا ڈیسک ) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے یومیہ نیوز بریفنگ میں چین اور یورپ کے تجارتی تعلقات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور یورپ کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی بنیاد دو طرفہ فائدے اور جیت جیت پر مبنی تعاون ہیں۔ چین کبھی بھی یورپ کے ساتھ تجارتی سرپلس کے حصول کی دانستہ کوشش نہیں کرتا۔ترجمان نے کہا کہ اگر خدمات کی تجارت اور سرمایہ کاری کی آمدنی کو نظر انداز کر کے صرف اشیاء کی تجارت کو دیکھا جائے، تجارتی ساخت اور منافع کے بہاؤ کے بجائے صرف تجارتی اعداد و شمار کو مدنظر رکھا جائے، اور چین سے درآمدات کو دیکھا جائے جبکہ اپنی برآمدی پابندیوں کو نظر انداز کیا جائے تو فطری طور پر تجارت کے ‘غیر متوازن ہونے کے یکطرفہ نتیجہ پر پہنچا جا سکتا ہے۔ترجمان ماؤ نِنگ کا کہنا تھا کہ چاہے یہ”خطرے کو کم کرنا” ہو، ‘انحصار کم کرنا’ ہو یا نام نہاد ” ‘تجارتی توازن ہو، درحقیقت یہ سب تجارتی تحفظ پسندی کی مختلف شکلیں ہیں۔ یورپی فریق کو چین-یورپ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو ہمہ گیر اور غیر جانبدارانہ نظر سے دیکھنے اور آزاد تجارتی وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیئے ۔
Trending
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی
- بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
- ،مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی خاتون کی موت کے بعد گھر سے لاکھوں روپے برآمد
- محبت کا اظہار مہنگا پڑ گیا، بوائے فرینڈ کی گاڑی لپ اسٹک بوسوں سے بھرنے پر جرمانہ
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا