کراچی؛ ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش ناکام، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
گلزار ہجری اسکیم 33 ختم نبوت چوک کے قریب ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہو سکی جبکہ لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مبینہ ٹاؤن پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران کار سوار تین ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہری نے بکرے پال رکھے ہیں، ملزمان واردات کے لیے آئے جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا، ملزمان کی کار پر بھی گولیاں لگی ہیں اور شبہ ہے کہ گاڑی میں سوار ملزمان میں سے بھی کوئی زخمی ہوا ہو۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں۔
پی این پی