ماسکو (حسن رضا)روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس ہر اُس بین الاقوامی کوشش کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور علاقائی ممالک کے جائز مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے صورتحال کا سیاسی و سفارتی حل تلاش کرنا ہو۔پاکستانی صحافی حسن رضا کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی فعال سفارتی ثالثی کو روس انتہائی مثبت انداز میں دیکھتا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان کے مطابق “ہم پاکستان کی فعال سفارتی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس حوالے سے متعدد بار اپنے مثبت مؤقف کا اظہار کر چکے ہیں۔”ماریا زاخارووا نے زور دے کر کہا کہ خطے میں استحکام، مذاکرات اور سفارتی حل ہی موجودہ کشیدگی سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر