بیجنگ :بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی کی پہلی قومی کانگریس کے میموریل ہال اور نان حو انقلابی میموریل ہال میں ینگ پاینئیرز کے ریڈ اسکارف گائیڈز کے خط کا جواب دیا، جس میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ملک بھر کے تمام بچوں کو اس دن کی مبارکباد پیش کی گئی ۔اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور پارٹی کے نصب العین کے لیے نسل در نسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔ شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل اپنے علم اور مہارت میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی قوت ارادی اور کردار کو بہتر بنائےگی اور نئے سفر پر تاریخی ریلے ریس میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔حال ہی میں، شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پہلی قومی کانگریس کے میموریل ہال اورصوبہ زے جیانگ کے شہر جیا شنگ کے نان حو انقلابی میموریل ہال سے ینگ پاینئیرز ریڈ اسکارف گائیڈز کے نمائندوں نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا ، جس میں گائیڈڈ ٹورز میں شرکت کے تجربات کے بارے میں بتایا گیا اور نئے دور کے عمدہ نوجوان بننے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر