بیجنگ :جاپانی وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی کے چین سے متعلق حالیہ بیانات پر چین کی تنقید کے جواب میں، جاپانی وزارت دفاع کے ترجمان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے “بارہا ایسے دعوے کیے ہیں جو حقائق سے متصادم ہیں۔” وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپان جارحیت اور عسکری توسیع کے اپنے جرائم اور اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں پر بات کرنے سے گریز کرتا رہا ہے۔ جاپان اپنی تاریخ پر گہرائی سے غور کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ یہ سمندر پار فوجیوں کی تعیناتی کے جواز کے لیے “کلیکٹیو سیلف ڈیفنس” کے تصور کا استعمال کرتا ہے، جارحانہ عسکری قوتوں میں اضافے کو ” جوابی حملے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے” کے تصورکے طور پر استعمال کرتا ہے اور مہلک ہتھیاروں کی برآمد کو چھپانے کے لیے “سامان اور ٹیکنالوجی کے تعاون” کا تصور استعمال کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تصورات کو تبدیل کرکے جاپان نہ صرف اپنے عوام بلکہ بین الاقوامی برادری کو بھی دھوکہ دینے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار جھوٹ نہیں بولتے، اور الفاظ کا ہیر پھیر جاپان کی حقیقی عسکری توسیع کی کوششوں کو نہیں چھپا سکتا۔ جاپان جتنا زیادہ اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرے گا، عالمی برادری کو اتنا ہی چوکنا رہنا چاہیے۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ