بیجنگ :متعدد افریقی اور تائیوانی میڈیا کے مطابق، لائی چِھنگ دے کے سوازی لینڈ کے دورے سے پہلے اور بعد میں، ڈی پی پی انتظامیہ نے سوازی لینڈ میں مجموعی طور پر تقریباً 25 بلین تائیوانی یوان کی سرمایہ کاری کی اور یہ وعدہ کیا کہ پراجیکٹ کے تمام منافع سوازی لینڈ کے بادشاہ اور شاہی خاندان کے ہوں گے۔وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ متعلقہ رپورٹس ایک بار پھر ثابت کرتی ہیں کہ “تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کا سوازی لینڈ کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات” برقرار رکھنے کا مقصد سوازی لینڈ کےعوام کی اکثریت کو فائدہ پہنچانا نہیں بلکہ بدعنوانی سے بھرپور “سیاسی شو” ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری کا عام اتفاق رائے ہے۔ سوازی لینڈ افریقی براعظم میں واحد ملک ہے، جس نے تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات ” قائم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ “تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کے ساتھ خود کو وابستہ کرنے کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ایسا طرز عمل صرف ترقی کے مواقع سے محرومی اور بین الاقوامی برادری میں تنہائی کا سبب بنے گا۔
Trending
- اگست میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 3.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
- جسمانی معذوری کو شکست دے کر پاکستانی نوجوان نے لاکھوں کا کاروبار کھڑا کر دیا
- ممنوعہ قوت بخش ادویات کا استعمال، بھارتی کبڈی ٹیم سلور میڈل سے محروم
- سوشل میڈیا پر ریٹرو ٹرینڈ کا راج، پاکستانی ستارے بھی پیچھے نہ رہے
- پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں تاریخی اضافہ
- پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی وسائل پر دباؤ بڑھا رہی ہے، احسن اقبال
- وزیر داخلہ، پی سی بی کا چیئرمین کیوں ہے؟ اے این پی کا سینیٹ کمیٹی میں اعتراض
- سلمان خان ہمیشہ اپنے ہاتھ میں یہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
- حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
- توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔