بیجنگ:چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجمسال 2026 کے جنوری سے اپریل تک 2.48532 ٹریلین یوآن رہا ، جو سال بہ سال 4.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ علمی نوعیت کی خدمات کی برآمدات نے تیز رفتار ترقی کو برقرار رکھا ہے ۔ جنوری سے اپریل تک، علمی نوعیت کی خدمات کی درآمدات و برآمدات 1.10418 ٹریلین یوآن تھیں، جو 5.1 فیصد کے اضافے کے ساتھ خدمات کی مجموعی درآمدات و برآمدات میں 44.4 فیصد کا حصہ رکھتی ہیں۔سفری خدمات کی برآمدات اور نقل و حمل کی خدمات کی درآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ جنوری سے اپریل تک، سفری خدمات کی برآمدات 147.15 ارب یوآن تھیں، جو 30.4 فیصد کے اضافے کےساتھ خدمات کی بر آمدات میں پانچ بڑے شعبوں میں سب سے تیز رفتاری سے بڑھنے والا شعبہ ہے ۔ نقل و حمل کی خدمات کی درآمدات 316.45 ارب یوآن تھیں، جو 24.9 فیصد کے اضافے کے ساتھ خدمات کی در آمدات میں پانچ بڑے شعبوں میں سب سے تیز رفتاری سے بڑھنے والا شعبہ ہے۔
Trending
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: علی پرویز ملک
- آیت نور کے والدین کو اللہ نے پھر بیٹی سے نواز دیا، نام بھی ’آیت نور‘ رکھ دیا
- انگلش کپتان جو روٹ نے کیون پیٹرسن کی واپسی اہم قرار دے دی