News Views Events
Apna Watan

چوہدری شجاعت حسین کی صدر زرداری کو گلگت انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

0

اسلام آباد :(نمائندہ اپنا وطن ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی شاندار انتخابی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جمہوریت، ترقی اور استحکام کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی کامیابی عوامی خدمت، سیاسی بصیرت اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں کامیاب انتخابی مہم چلانے پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے عہدیداروں، کارکنوں اور امیدواروں کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ مسلم لیگی رہنماؤں اور امیدواروں نے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا اور بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائی۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے سفر کو دونوں جماعتیں مل کر آگے بڑھائیں گی اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گی۔

دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے بھی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے تعاون کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی حمایت سے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کو تقویت ملی اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے مشترکہ طور پر کامیابی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.