بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور جارجیا کے صدر میخیل کاویلاشویلی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 34 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ۔منگل کے روز صدرشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چاہے بین الاقوامی حالات میں کتنی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آ جائیں، چین ہمیشہ اسٹریٹجک بلندی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے چین – جارجیا تعلقات کو دیکھتا ہے۔انہوں نے صدر میخیل کاویلاشویلی کے ساتھ مل کر چین-جارجیا تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بلند کرنے کا اعلان کیا۔ صدر شی جن پھنگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے نئے امکانات پیدا کرے گی اور چین-جارجیا کی روایتی دوستی میں نئے باب کا اضافہ کرے گی، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید خوشحالی پیدا کرے گی۔
Trending
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر
- چینی خلا بازوں کی جانب سے پانچویں اسپیس لیکچر کا انعقاد
- چین میں خدمات کی تجارت کا نیا ڈھانچہ تیزی سے تشکیل پا رہا ہے، رپورٹ
- اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن منفی، آج 698 پوائنٹس کی کمی
- سعودیہ، امارات، امریکا سے پاکستانیوں نے کتنی رقم بھیجی؟