News Views Events
Apna Watan

شمالی کوریا میں چینی صدر کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب کا انعقاد

چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی تعلقات کی بھرپور عکاسی کی گئی

0

 

 

بیجنگ (چائنا ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو کے ہمراہ پیانگ یانگ اسپورٹس کمپلیکس میں شمالی کوریا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ایک خصوصی ثقافتی پروگرام دیکھا۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق
جوش و خروش اور شاندار انداز سے پیش کیے گئے اس پروگرام میں چین اور شمالی کوریا کے عوام کے درمیان گہری دوستی اور روایتی تعلقات کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ فنکاروں نے گیتوں، رقص اور دیگر پرفارمنسز کے ذریعے صدر شی جن پھنگ کے سات برس بعد دوبارہ شمالی کوریا کے دورے کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی مخلصانہ خواہش کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.