بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر نے زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تشکیل: چین کے تصورات، تجاویز اور اقدامات” کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔بدھ کے روز وائٹ پیپر میں عالمی حکمرانی سے متعلق چینی اقدامات کے سائنسی مفہوم، عصرِ حاضر میں ان کی اہمیت اور عالمی اثرات کو منظم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی حکمرانی کے نظام میں اصلاحات اور اس کی تعمیر کے حوالے سے چین کی شراکت اور عملی کامیابیوں کا بھی جامع تعارف پیش کیا گیا ہے۔وائٹ پیپر میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عالمی حکمرانی کے ان تصورات کو مشترکہ طور پر عملی جامہ پہنائیں اور ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کا نظام قائم کریں۔وائٹ پیپر کے مطابق چین ایک ذمہ دار بڑی طاقت کے طور پر، بنی نوعِ انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے پرچم کو بلند کیے ہوئے ہے، حقیقی کثیرالجہتی کے اصولوں پر عمل پیرا ہے، اور ہمیشہ دنیا میں امن کا معمار، عالمی ترقی کا شراکت دار ، بین الاقوامی نظام کا محافظ اور عوامی خدمت فراہم کرنے والا اہم کردار اد اکرتا رہے گا۔ چین ، ایک زیادہ منصفانہ اور موثر عالمی حکمرانی کے نظام کو فروغ دیتا ہے۔وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ دنیا متعدد پیچیدہ بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے، جو عالمی حکمرانی کی موثر صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔” جنگل کے قانون” پر مبنی طرزِ عمل بین الاقوامی قانون اور عالمی انصاف کے لیے نقصان دہ ہیں۔اس تناظر میں عالمی حکمرانی کے نظام کی خامیوں کو دور کرنا اور گلوبل ساؤتھ ممالک کی نمائندگی اور ان کی آواز کو مزید موثر بنانا ناگزیر ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق چین کے عالمی حکمرانی سے متعلق تصورات ان مسائل کے حل کے لیے دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
Trending
- امریکہ کی سعودی عرب جانے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- عمران خان کو نجی اسپتال کی سہولت؛ آئینی عدالت میں سپریم کورٹ سمیت ملک بھر سے ریکارڈ طلب
- سی پیک 2.0 سے علاقائی روابط کو معاشی طاقت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر
- میچ کے بعد انگلش کپتان رضا اللہ کو مشورہ دینے پہنچ گئے
- جی لن یونیورسٹی کو اپنی جامع صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے، چینی صدر
- آج دنیا کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، چینی نائب صدر
- تحفظ پسندی مسابقتی برتری نہیں بلکہ یہ یورپ میں سرمایہ کاری کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے، چینی وزارت خارجہ
- گوبر بینک: دیہی ماحولیاتی نظم و نسق کا چینی تجربہ
- چین میں موسم گرما کے اناج کی خریداری کا سیزن اختتام کے قریب
- جاپان کو اپنی عسکریت پسندی اور جارحیت کی تاریخ درست انداز میں دیکھنی چاہیے، روسی وزارتِ خارجہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔