اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فلسطین۔اسرائیل مسئلے پر ہنگامی کھلا اجلاس منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر چین کے مؤقف کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں کشیدگی میں کمی آئی ہے اور امید ہے کہ یہ مثبت رجحان برقرار رہے گا، تاکہ غزہ سمیت خطے کے دیگر اہم مسائل کے حل کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں آج بھی روزانہ بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، جبکہ اسرائیل فوجی قبضے کو مسلسل وسعت دے رہا ہے، نام نہاد “زرد لکیر” کے علاقوں کو بڑھایا جا رہا ہے اور غزہ کے 70 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، جس پر چین شدید تشویش رکھتا ہے۔چین نے متعلقہ فریقوں، خصوصاً اسرائیل، سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو جنگ بندی کی خلاف ورزی یا کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہو۔فو چھونگ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور خوراک، ادویات اور دیگر ہنگامی امدادی سامان کی غزہ تک رسائی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر غزہ میں مکمل اور پائیدار جنگ بندی، انسانی بحران کے خاتمے اور مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے اپنی تعمیری کوششیں جاری رکھے گا۔
Trending
- ’خطروں کے کھلاڑی 15‘ کا خطرناک ٹاسک، کئی معروف اداکار زخمی، شو انتظامیہ پر تنقید
- سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ سے ہمارا بائیکاٹ کا فیصلہ درست ثابت ہوا، پی ٹی آئی
- کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی باکسر قدرت اللہ پراسرار طور پر گلاسکو سے لاپتا
- بریڈلی کوپر اور جیجی حدید کی ایک جیسی انگوٹھیاں، منگنی کی افواہیں پھر زور پکڑ گئیں
- وفاقی حکومت کی جانب سے10لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کو ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان
- حکومت کی جانب سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد پر ڈیوٹی ٹیکس چھوٹ کا امکان
- پی این فلیٹ چیمپئن شپ مصر کے سلمان خلیل نے جیت لی
- مولانا طارق جمیل کی یوگا ویڈیو پر سوشل میڈیا میں بحث، حنا پرویز بٹ کی بھی تنقید
- گیس کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا منصوبہ تیار