بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ایک سو پانچویں سالگرہ کی مناسبت سے ” سب سے پہلے عوام” کے عنوان سے ایک کنسرٹ بیجنگ میں منعقد ہوا۔ شی جن پھنگ، لی چھیانگ، چاؤ لہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈینگ شیوئے شیانگ، لی شی، ہان ژینگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے تقریباً 3000 ناظرین کے ساتھ کنسرٹ کی پرفارمنسز دیکھیں ۔ کنسرٹ کا آغاز بچوں کے نغمے سے ہوا ۔ پرفارمنسز پانچ حصوں پر مشتمل تھیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اراکین، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے ارکان ، مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین، ریاستی کونسلرز، سپریم پیپلز کورٹ کے سربراہ، سپریم پیپلز پروکیوریٹ کے سربراہ اور چینی عوام کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب سربراہان نے کنسرٹ میں شرکت کی۔ کنسرٹ میں بیجنگ کے اہم ذمہ داران، مختلف سیاسی جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں کے رہنما، پارٹی کے تجربہ کار اراکین کے نمائندے نیز چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائند گان وغیرہ بھی شریک تھے۔
Trending
- سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مزید سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم
- شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج میں خطاب کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے
- پریمیئر لیگ کی تہلکہ خیز رپورٹ: مانچسٹر سٹی 100 سے زائد الزامات میں قصوروار قرار!
- Tom Cruise Is Going Viral For Helping A Woman In ‘Distress’!!
- چار سال میں پاکستان کا قرض 56 ٹریلین تک بڑھ گیا، مزمل اسلم
- کوٹ لکھپت جیل: عمران خان کی بہنوں نے بھوک ہڑتال کردی
- ایندھن پر ریلیف صرف مستحق افراد کو دیا جائے، آئی ایم ایف
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
- اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کی کمی
- ایشین گیمز 2026، بارش نے پاکستان کو کوارٹر فائنل کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچا دیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔