بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے سیلاب اور خشک سالی سے نمٹنے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا ، جس کی صدارت سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کی۔منگل کے روز اجلاس میں کہا گیا کہ سیلاب اور خشک سالی سے بچاؤ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور امدادی کاموں کے لیے موثر اقدامات کرنا ضروری ہے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے اور موسمی نگرانی و پیش گوئی کے نظام کی درستگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور امدادی کارروائیوں کو موثر بنانے کے لیے افرادی قوت، آلات اور سازو سامان کی تیاری کو مزید بہتر بنانا ضروری ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ آفت سے متاثرہ افراد کی بنیادی ضروریات کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جائے اور بنیادی سطح پر سیلاب سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے۔
Trending
- پریمیئر لیگ کی تہلکہ خیز رپورٹ: مانچسٹر سٹی 100 سے زائد الزامات میں قصوروار قرار!
- Tom Cruise Is Going Viral For Helping A Woman In ‘Distress’!!
- چار سال میں پاکستان کا قرض 56 ٹریلین تک بڑھ گیا، مزمل اسلم
- کوٹ لکھپت جیل: عمران خان کی بہنوں نے بھوک ہڑتال کردی
- ایندھن پر ریلیف صرف مستحق افراد کو دیا جائے، آئی ایم ایف
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
- اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کی کمی
- ایشین گیمز 2026، بارش نے پاکستان کو کوارٹر فائنل کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچا دیا
- سیلاب آیا نہیں محکمہ آبپاشی سندھ نے 77 کروڑ روپے روکنے پر خرچ کر ڈالے
- ویرات کوہلی نے ایک ہی میچ میں سچن ٹنڈولکر کے دو ریکارڈز توڑ دیے
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔