وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی تیل قیمتوں میں مزید کمی کا اثر ملکی تیل قیمتوں پر بھی پڑنے کی توقع ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ کو کم اور مجموعی قیمتوں میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، مالی سال 26-2025ء میں ملکی معیشت کی بنیادیں مضبوط ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 26-2025ء میں معاشی شرح نمو 3 اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 4 برسوں میں جی ڈی پی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ معیشت کا حجم 452 اعشاریہ1 ارب ڈالرز پر پہنچ چکا ہے، بجٹ میں برآمدات پر مبنی معیشت کے اقدامات کیےگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بجٹ میں ٹیکس گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے، بجٹ میں مالیاتی نظم و ضبط کے اقدامات کیے گئے، مالی سال 27-2026ء میں ملکی معاشی منظرنامہ مزید بہتر ہونے کا امکان ہے۔
پی این پی