بیجنگ :چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کے آغاز کی 89ویں برسی سے قبل، جاپانی افواج کی بیکٹیریولوجیکل جنگ کے جرائم کو بے نقاب کرنے والی نئی کتاب “بلیک باکس 731 ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں واقع جاپانی فوج کے یونٹ 731 کے جنگی جرائم کے شواہد پر مشتمل عجائب گھر میں جاری کی گئی۔ یہ کتاب جاپانی فوج کے یونٹ 731 کے جرائم اور جنگ کے بعد باقی رہ جانے والے مسائل کو تفصیل سے اجاگر کرتی ہے، جس میں کچھ قیمتی اور نایاب تاریخی تصاویر پہلی بار عوام کے سامنے لائی گئی ہیں۔یہ کتاب جاپانی جارح افواج کے یونٹ 731 کے جرائم کے حوالے سے متعلقہ میوزیم کے ڈائریکٹر جن چھنگ من نے تحریر کی ہے، جس میں جاپانی 731 یونٹ کے جرائم کے مختلف حوالوں کو جمع کر کے پیش کیا گیا ہے۔ اس میں “بلیک باکس” کی خفیہ نوعیت، نوومن ہان کی تاریک جھلک، “خصوصی منتقلی” اور انسانی جسم پر تجربات جیسے موضوعات کو خفیہ دستاویزات کی بنیاد پر اصل صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ مصنف کے تیس سال سے زائد بین الاقوامی تحقیق اور شواہد جمع کرنے کے تجربے کی روشنی میں حقائق کا ایک مربوط سلسلہ تشکیل دیا گیا ہے، جس کے ذریعے جنگی مجرموں اور ان کے جرائم کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مزید برآں، اس میں متاثرین کے اہل خانہ کی قانونی جدوجہد، کیمیائی ہتھیاروں کے متاثرین کے مسائل اور مختلف ممالک کے ماہرین کی جانب سے حقائق کی تلاش اور امن کے تحفظ کے مشترکہ سفر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
Trending
- طلاق لینے سے پہلے آپ گوندا کی 200 کروڑ کی جائیداد اپنے نام کروا لیں، راکھی ساونت کا سنیتا کو مشورہ
- کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا، 2938 پوائنٹس کی کمی
- عمران خان کی بہن کو اسپتال کے دوسرے کمرے میں بند کیا گیا، محمود اچکزئی
- بھارت کا دورہ بنگلادیش ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان
- یوٹیوب کی مقبول ترین ویڈیو ’بے بی شارک‘ میں نظر آنے والا یہ بچہ اب کہاں ہے اور کیا کر رہا ہے؟
- عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف
- مائیکل وان کے بیان پر رمیز راجا کا پاکستانی ٹیم سے بھرپور جواب دینے کا مطالبہ
- بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر بھی شیئر کر دیں
- بلوچستان میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری
- جدید کرکٹ میں ٹیسٹ بیٹنگ کا زوال، کیا کھلاڑی مشکل حالات کا سامنا کرنا بھول گئے؟