نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پن بجلی کےاوسط ٹیرف میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا نے فیصلہ منظوری کےلیے وفاقی حکومت کوبھجوادیا۔
اسلام آباد میں نیپرا کے فیصلے کے مطابق پن بجلی کے ٹیرف میں اضافہ مالی سال 2025-26 کیلئے کیا گیا ہے۔
واپڈا کے ممبر فنانس نوید اصغر کے مطابق پن بجلی کا اوسط ٹیرف 4 روپے 81 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پن بجلی کا اوسط ٹیرف 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ ہے۔
نیپرا کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔
پی این پی