ڈاکٹر یونس بٹ کی کبریٰ خان پر شدید تنقید، اداکاری کو غیر متاثر کن قرار دے دیا
معروف مزاح نگار اور لکھاری ڈاکٹر یونس بٹ نے ڈرامہ “ڈاکٹر بہو” پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کبریٰ خان کی اداکاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ڈاکٹر یونس بٹ جو کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے فارغ التحصیل ہیں، “ہم سب امید سے ہیں”، “فیملی فرنٹ” اور دیگر کامیاب منصوبوں کے خالق رہ چکے ہیں۔ وہ اس وقت اپنے یوٹیوب چینل پر طنز و مزاح پر مبنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں اور مقبول ڈراموں پر تبصرے بھی کرتے ہیں۔
اپنے حالیہ ریویو میں انہوں نے “ڈاکٹر بہو” میں کبریٰ خان اور شجاع اسد کی اداکاری کو غیر متاثر کن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کبریٰ خان ہر جذبات کو ایک ہی انداز میں پیش کرتی ہیں جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ واقعی رو رہی ہیں یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اداکارہ کے مکالموں کی ادائیگی سست ہے جس کے باعث ڈرامہ غیر ضروری طور پر طویل محسوس ہوتا ہے، جبکہ ان کے مطابق ہر منظر کو سمجھنے کے لیے سب ٹائٹلز کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
شجاع اسد کی اداکاری پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یونس بٹ نے کہا کہ ان کی پرفارمنس میں بھی یکسانیت ہے اور وہ ہر منظر میں تقریباً ایک ہی تاثر دیتے نظر آتے ہیں۔
ڈاکٹر یونس بٹ نے ہدایتکار مہرین جبار کے حوالے سے بھی کہا کہ ان میں تیز رفتار ڈرامے کو سست بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔
پی این پی