جیسمین سینڈلاس کے ساتھ کنسرٹ میں غیر اخلاقی حرکت؟ سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
بھارتی پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کے دہرادن میں ہونے والے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے بعد مداح ان کی حفاظت سے متعلق تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
جیسمین سینڈلاس نے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ مفت کنسرٹ میں اپنے مشہور گانے ’سپ سپ‘، ’شرارت‘ اور ’لاواں‘ پیش کیے، جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔
وائرل ویڈیو میں جیسمین سینڈلاس پرفارمنس کے بعد اسٹیج کے قریب مداحوں سے ملتے ہوئے اور ان سے پھول وصول کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے اس بات کی تصدیق کی کہ بعض افراد نے گلوکارہ کو مبینہ طور پر نامناسب انداز میں چھوا اور ساتھ ہی اس غیر اخلاقی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی ذاتی حدود اور عزت کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب اسی کنسرٹ میں جیسمین سینڈلاس نے اپنے منگیتر شیکھر چودھری کو اسٹیج پر بلا کر عوامی طور پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم بعد میں سامنے آنے والی نئی ویڈیو نے تمام تر توجہ اس افسوسناک واقعے کی جانب کر دی۔
پی این پی