اسپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز 2026 کا منگل سے کراچی میں آغاز
اسپیشل اولمپکس پاکستان کےتحت نیشنل اسپیشل اولمپکس گیمز2026 کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں منگل سے فٹبال ایونٹ کا آغاز ہو رہا ہے، نجی بینک کے تعاون سے ہونے والے سہ روزہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منگل کو کراچی یونائٹیڈ اسٹیڈیم پر ہوگی، میڈلز کی تقسیم اور اختتامی تقریب کا انعقاد جمعرات کو طے ہے۔
اسپشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی کے مطابق نیشنل اسپیشل گیمز کے انعقاد کا مقصد باور کرانا ہے کہ خصوصی کھلاڑی صلاحیتوں میں عام افراد سے ہرگز کم نہیں،ان کی اہلیت کو اجاگر کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان اسپشل اولمپکس کی ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ پیرا ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کرے گی، بعدازاں چلی میں ہونے والے عالمی اسپیشل گیمز میں بھی بھرپور شرکت کر کے پاکستان کا روشن کرنے کے لیے بہت پر امید ہیں، اس حوالے سے مختلف کھیلوں میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز کے پہلے مرحلہ میں لاہور میں ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے پاور لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے ایونٹس میں شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا تھا۔
پنجاب 13 گولڈ میڈلز کے ساتھ اول،سندھ 8گولڈ میڈلز جیت کر دوئم اور فیڈرل ایریاز 7 گولڈ میڈلز جیت کر سوئم رہا تھا۔
پی این پی