News Views Events
Apna Watan

روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ

ماسکو(پی این پی)روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگی طیارہ ایس یو 57 کا پائلٹ حادثے سے قبل جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ طیارہ ماسکو کے دیہاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، وزارتِ دفاع نے اس حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ جنگی طیارہ ایس یو 57تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.