بیجنگ :امریکی محکمۂ دفاع نے “مسئلہ پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی تحقیقی اداروں کی فہرست” (1286 فہرست) کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے چند چینی سائنسی تحقیقی اداروں کو اس میں شامل کر دیا ۔ اس حوالے سے بدھ کے روز چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ چین اس اقدام پر شدید اعتراض اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ مسلسل قومی سلامتی کے تصور کو بلاجواز وسعت دے رہا ہے، جان بوجھ کر امتیازی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے، اور سائنسی و تحقیقی تعاون کو سیاسی ہتھیار اور دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ اس طرزِ عمل سے چین اور امریکہ کے درمیان سائنسی تحقیق کے شعبے میں تبادلوں اور تعاون میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، جو عالمی سائنسی، تکنیکی اور اختراعی تعاون کے رجحان کے سراسر خلاف ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چینی تحقیقی اداروں کی بے بنیاد بدنامی کا سلسلہ بند کرے، اپنی غلط پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرے، اور چینی تحقیقی اداروں کے ساتھ منصفانہ، غیر جانب دارانہ اور بلاامتیاز سلوک یقینی بنائے۔ چین اپنے تحقیقی اداروں کے قانونی اور جائز حقوق و مفادات کے تحفظ اور معمول کے سائنسی تعاون و تبادلوں کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔
Trending
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ
- امریکہ قومی سلامتی کے تصور کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، چینی وزارتِ تجارت
- فیڈرل بورڈ کے بروقت نتائج قابل تحسین، الحاقی فیسوں میں اضافہ طلبہ و والدین کیلئے باعث تشویش ہے،ڈاکٹر ابرارحسین ملک
- مسلسل پانچ میڈن اوورز میں پانچ وکٹیں، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم