اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے گزرگاہوں کی مسلسل بندش کے غزہ کے عوام پر تباہ کن نتائج مرتب ہوں گے۔ فلسطینی تھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی امداد، خوراک اور طبی امداد کو غزہ کی پٹی میں داخلے سے روکنا جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں سےہے، جس کا مقصد خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے دوران عوام کے مزید مصیبت پیدا کرنا ہے۔
ادھر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے 4 تاریخ کی شام کو اعلان کیا کہ اسی دن منعقدہ عرب ممالک کے ہنگامی اجلاس میں مصر کی جانب سے تجویز کردہ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کو منظور کرلیا گیا ہے اور غزہ کی پٹی کو عارضی طور پر چلانے کے لیے ایک آزاد کمیشن قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو غیط نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی نگرانی میں غزہ کی کم از کم چھ ماہ تک حکمرانی کے لیے ایک غیر دھڑے بندی کمیٹی قائم کی جائے گی۔ اس منصوبے کو تمام عرب ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ہنگامی سربراہ اجلاس میں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ “امن عربوں کے لئے ایک تزویراتی انتخاب ہے، اور امن کا عرب تصور دو ریاستی نقطہ نظر پر مبنی ہے”۔
Trending
- ’شادی سے 12 دن پہلے خودکشی کا سوچ رہی تھی‘، مومنہ اقبال کا بڑا انکشاف
- فیصلے کرنیوالے عقل سے کام لیں، سندھ میں بلوچستان جیسے حالات پیدا نہ کریں، منظور وسان
- بابر اعظم اور سعود شکیل کی آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں بہتری
- Elon Musk new home The world richest man has surprised everyone
- فیول اسکیم کا حصہ نہیں بنیں گے، زبردستی کرنے پر پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، پی پی ڈی اے
- سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان فٹبال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
- ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی چھوڑ کر کسانوں کی مدد، نانا پاٹیکر کی انسان دوستی کی مثال
- صوبے بنانا وقت اور عوام کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرِ مذہبی امور
- ایشین گیمز افتتاحی تقریب، عالمی اسکواش چیمپئن نورزمان اور کپتان فاطمہ ثنا پاکستان کا پرچم اٹھائیں گے
- ’منت‘ فروخت کرنے کے مشورے پر شاہ رخ خان کا دلچسپ جواب