بیجنگ :(چائںا ڈیسک ) چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے چینی سربراہ اور نائب وزیرِ اعظم حہ لی فینگ نے مذاکرات کے امریکی سربراہ، امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور امریکی تجارتی نمائندے جیمسن گرئیر کے ساتھ ورچوئل تبادلۂ خیال کیا۔جمعہ کے روز فریقین نے بیجنگ میں چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد، آئندہ مرحلے میں چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھنے، عملی تعاون کو وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے حامل اقتصادی و تجارتی مسائل کے مناسب حل پر کھلے، گہرے اور تعمیری انداز میں تبادلۂ خیال کیا۔ چین نے حالیہ عرصے میں امریکہ کی جانب سے چین پر عائد تجارتی پابندیوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے صدور کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا، باہمی رابطوں کو فروغ دیا جائے گا، اعتماد میں اضافہ کیا جائے گا اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، تاکہ دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستحکم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے اور چین۔امریکہ تعمیری تزویراتی استحکام پر مبنی تعلقات کی تشکیل کو فروغ دیا جا سکے۔
Trending
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
- بزرگوں اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، اور طبی علاج سمیت عوامی صحت کے لیے چین کی آئندہ پانچ سال کی اہم منصوبہ بندی
- شنگھائی تعاون تنظیم سے برکس تک: گلوبل ساؤتھ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کو کس طرح آگے بڑھا رہا ہے،چینی میڈیا
- گریٹر برکس تعاون سے گلوبل ساؤتھ ممالک کی یکجہتی اور خود انحصاری کو تقویت ملےگی ،چینی میڈیا
- چینی صدر کے برکس سمٹ سے خطاب کی عالمی سطح پر نمایاں ستائش
- چین خدماتی تجارت کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ، چینی میڈیا