بٹگرام میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے رضاکاروں نے مشکل حالات میں شاندار کارنامہ سر انجام دیا۔جس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
24 اگست 2023ء
اسلام آباد( )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بٹگرام چیئر لفٹ کے حوالے سے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے رضاکاروں کو خراج تحسین خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانیں بچانے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سمیت فوج اور مقامی افراد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہمیں اِن رضاکاروں پر فخر ہے جنہوں نے مشکل حالات اور کم وسائل کے باوجود پامردی سے کام لیتے ہوئے قیمتی انسانی جانیں بچائیں۔نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں اورقوموں کی ترقی نوجوانوں کی بہتر سمت رہنمائی اور کردارسازی میں منحصر ہے۔ہمارے نوجوان ہمارا فخر ہیں جنہوں نے کبھی ہمیں مایوس نہیں ہونے دیا۔ جنہوں نے ہر سانحہ،ہر مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر خدمات سر انجام دیں اور اپنے انسان ہونے کا ثبوت دیا۔ جس قوم میں دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ ہوتا ہے وہ قوم کبھی بھی ناپید نہیں ہوتی بلکہ ہمیشہ پھلتی پھولتی ہی ہے۔
Trending
- ڈریسنگ رومز لیکس پررضوان اور امام کی این سی سی آئی اے میں پیشی، جواب کیلیے مہلت مانگ لی
- علی حیدرآبادی کیس میں بڑا موڑ: سابقہ اہلیہ کی ظاہر کردہ چوٹیں جعلی نکلیں، ٹک ٹاکر کی ضمانت کنفرم
- ملک میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا فروغ؛ طویل مدتی سرمایہ کاری بڑھانے کی تجویز
- راولپنڈی؛ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت کنویں میں گر گیا
- برمنگھم ٹیسٹ، انگلینڈ کی 320 رنز کی برتری پر پاکستان کے 32 پر 2 آؤٹ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
- خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
- نئی آٹو پالیسی کا حتمی مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا
- خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
- سابق کرکٹ لیجنڈز سمیت بھارتی ناقدین بھی رضا اللہ کی بولنگ کے معترف
- عثمان پیرزادہ اور حمیرا بانو کی شادی؟ اداکار نے لائیو شو میں حقیقت بتادی